ایریٹریا میں صیہونی فوج کے اڈے پر حملہ
Oct ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
اریٹیریا کے فوجی ذرائع نے اس ملک میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے پر مسلح حملے کی اطلاع دی ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: اریٹیریا کے فوجی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دھلک فوجی اڈے میں موجود صہیونی فوجیوں پر مسلح حملہ کیا گيا ہےالمیادین چینل نے اطلاع دی ہے کہ یہ حملہ ماؤنٹ "ایمپا سیویر" کے بلند ترین مقام پر کیا گیا ہے کہ جہاں بحیرہ احمر کو کنٹرول کرنے کے لیے صہیونی فوج کی آبزرویشن پوسٹ واقع ہے۔
ان ذرائع کے مطابق صہیونی فوج، جزیرہ نما دہلک کے باہر سب سے بڑے اڈے میں تعینات ہے اور اس کے فضائی بیڑے میں مختلف نوعیت کے درجنوں لڑاکا طیارے شامل ہیں۔المیادین نے بعض باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کارروائی میں ایک اعلیٰ صہیونی افسر مارا گیا ہے لیکن صیہونی حکومت نے اس کی موت کی خبر کو سختی سے سنسر کیا ہے-