Nov ۰۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • سینیٹ کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کے دوران احتجاج

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے سینیٹ کمیٹی کے روبرو بیان کے دوران وہاں موجود لوگوں نے کھڑے ہوکر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/ دنیا: بلنکن کی بات شروع ہوتے ہی مظاہرین نے غزہ پر حملوں کے خلاف نعرے لگائے۔ نعروں کی وجہ سے سینیٹ کمیٹی کی کارروائی کئی مرتبہ روکنا پڑی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے سینیٹ میں 106 ارب ڈالر کی نیشنل سیکیورٹی فنڈنگ کی درخواست کا دفاع کیا۔

وائٹ ہاؤس نے اس فنڈنگ میں سے 14.3 ارب ڈالر اسرائیل کے لیے مانگے ہیں۔ 

کئی مظاہرین نے فلسطینی خون کی علامت کے طور پر ہاتھوں پر سُرخ رنگ لگا رکھا تھا۔ سینیٹ کی عمارت سے 12 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔

ٹیگس