وائٹ ہاؤس: حزب اللہ کے سربراہ کی تقریر کا انتظار ہے
Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
امریکا کا کہنا ہے کہ ہمیں جمعہ کے روز ہونے والی حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی تقریر کا انتظار ہے.
سحرنیوز/دنیا: وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ جمعہ کو حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی تقریر کا انتظار کر رہے ہيں اور ہمارا پیغام انہیں اور دیگر سبھی فریقوں کو یہ ہے کہ وہ جنگ کا دائرہ وسیع نہ کریں۔
وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ امریکی فوجی افسران جو آبزرور کی حیثيت سے اسرائیل گئے تھے واپس امریکا لوٹ آئے ہیں۔