Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • امریکی حکام سمیت سب کی نظریں سید حسن نصراللہ کے خطاب پر

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ کا خطاب سننے کے منتظر ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ہم جمعہ کے روز حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا خطاب سننے کے منتظر ہیں ۔ حسن نصراللہ اور دیگر کو ہمارا یہی پیغام ہے کہ جنگ کا دائرہ پھیلانے کی کوششوں سے باز رہیں۔ جنگ بندی اسرائیل کو اپنے دفاع کے حق سے نہیں روک سکتی ہے اور جھڑپوں میں وقفہ ہونے کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں ہے۔

جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کو حماس کے مقابلے میں مزید طاقتور بنانے کی کوشش کررہے ہیں اس حوالے سے اسرائیل کی ہر طرح سے حمایت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سویلین کی حفاظت کے حوالے سے جنگی قوانین کی رعایت کرے۔ ہم غزہ سے صہیونی اسیروں کی رہائی کے لئے محدود جنگ بندی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے مخصوص علاقوں میں جزوی جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ آج  شام حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ غزہ پر صیہونی جارحیت کے حوالے سے اہم خطاب کرنے والے ہیں اور امریکی حکام سمیت سب اس وقت سید حسن نصراللہ کے خطاب کا انتظار کر رہے ہیں۔

ٹیگس