Nov ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • کملا ہیرس اور رشی سونک  کے ہاتھ خون میں رنگے ہیں: لندن کے مظاہرین

لندن میں مظاہرین نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ کملا ہیرس اور رشی سونک کے ہاتھ خون میں رنگے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: لندن میں ایک بار پھر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ ہوا ہے البتہ اس بار وزیراعظم رشی سونک  کے دفتر کے سامنے ہوا ہے۔ فلسطین کے حامیوں اور صیہونی حکومت کے مخالفین نے وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے اجتماع کرکے امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں کے ہاتھ خون میں رنگے ہیں۔

فلسطین کے حامی مظاہرین نے لندن میں وزیراعظم کے دفتر کے سامنے جب مظاہرہ کیا تو اس وقت رشی سونک کملا ہیرس کے درمیان ملاقات جاری تھی ۔ مظاہرین نعرے لگا رہے تھے "تمہارے ہاتھ خون میں رنگے ہیں اور فورا جنگ بند کرو۔

ٹیگس