واشنگٹن میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عظیم الشان مظاہرہ
ہفتے کے روز امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کی سڑکوں پر عوام کی بہت بڑی تعداد نے غزہ کے عوام کی حمایت کا اعلان کیا اور انہوں غزہ کے محاصرے کے خاتمے نیز جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
سحر نیوز/ دنیا: واشنگٹن میں لبرٹی چوک پر، جو کہ وائٹ ہاؤس سے کم دوری پر ہی واقع ہے، غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کی بمباری کو ختم کرانے کے لئے پوری دنیا میں ہونے والا جدید ترین مظاہرہ ہے۔ پینسلوینیا روڈ اور اس کے اطراف کی سڑکیں مظاہرین سے بھری ہوئی تھیں جبکہ مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بہت سی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے مظاہرین کی چالیس بسیں لبرٹی چوک نہیں پہنچ سکیں اسی لئے مظاہرے میں شریک ہونے والے خواہش مند پیدل ہی لبرٹی چوک پہنچے۔ امریکہ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اس مظاہرے میں امریکہ کے مختلف معاشروں سے تعلق رکھنے والے بچے، عورتیں اور مرد شریک تھے۔ بہت سے مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ بندی کے نعرے لکھے تھے۔