Nov ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ جنگ کی غلط کوریج پر روزنامہ نیویارک ٹائمز کے دفتر کا گھیراو

گوگل کے ملازمین نے بھی فلسطین کے بارے میں گوگل کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئےگوگل کے ذمہ داروں کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکہ میں فلسطین کے حامی کچھ گروپوں نے غزہ جنگ کی کوریج کے انداز پر احتجاج کرتے ہوئے روزنامہ نیویارک ٹائمز کے دفتر پر کچھ دیر کے لئے قبضہ کرلیا تھا اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکہ کے ہزاروں مظاہرین نے نیویارک کے وسط میں واقع مین ہٹن علاقے سے اپنا احتجاج شروع کیا اور نیویارک ٹائمز کے دفتر تک جاری رکھا ۔ احتجاج کے سبب علاقے میں ٹریفک کا مسئلہ بھی پیدا ہوگیا تھا۔

ادھر گوگل کے ملازمین نے بھی فلسطین کے بارے میں گوگل کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئےگوگل کے ذمہ داروں کے نام ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔ جس میں سی ای او سمیت گوگل کے اعلی عہدیداروں سے موجودہ نسل کشی کی شدید ترین طریقے سے مذمت کرنے کو کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، ان ملازمین نے کمپنی سے نیمبس منصوبے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ یہ منصوبہ ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر مالیت کا ہے جس کا مقصد صیہونی فوج کے لئے مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز فراہم کرنا ہے۔

جن ملازمین نے یہ خط لکھا ہے انہوں نے ملازمت سے نکالے جانے کے خوف کے پیش نظر اپنا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

ٹیگس