امریکی صدر جو بائیڈن کی رہائشگاہ کے سامنے فلسطینی حامیوں کے مظاہرے (ویڈیو)
امریکی ریاست ڈیلاویئر کے شہر ولمنگٹن میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی حامی مظاہرین نے امریکی صدر جو بائیڈن کی رہائشگاہ کے سامنے جمع ہو کر غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا۔
سحرنیوز/دنیا: امریکہ میں فلسطین حامی مظاہرین غاصب صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت کرنے کی بنا پر امریکی صدر کو غزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں ۔
امریکہ کے اسّی سالہ صدر جوبائیڈن، زیادہ تر چھٹیاں اسی رہائشگاہ میں گزارتے ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کرنے پر امریکہ کے مختلف شہروں میں فلسطین حامی مظاہرین کے احتجاج کا دائرہ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے اور وہ اسرائيل کی اسی حمایت کی بنا پر جو بائیڈن کو فلسطینی عوام کے قتل عام کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم لے رکھے تھے اور وہ فلسطین کی آزادی اور فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ امریکہ کی نیویارک پولیس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ چھے مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔