Nov ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۲ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزارت جنگ کا سسٹم ہیک

طوفان الاقصیٰ سائبر ہیکر گروپ نے غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی سائٹ پر سائبر حملہ ہونے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: طوفان الاقصیٰ سائبر ہیکر گروپ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی اب تک بہت سی سائٹوں پر حملہ ہوچکا ہے جن میں اس غاصب حکومت کی وزارت جنگ کی سائٹ بھی شامل ہے۔ غاصب صیہونی حکومت نے سات اکتوبر سے جب سے غزہ کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کیا اسے فلسطین کے طرفدار ہیکر گروپ کی جانب سے کئے جانے والے سائبر حملوں کا سامنا ہے۔ اس گروپ نے صیہونی فوج کی اہم اطلاعات حاصل کر لئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی، طوفان الاقصیٰ سائبر ہیکروں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتے۔
اس سے قبل حال ہی میں اردن کے ایک ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل تیرہ کی سائٹ پر سائبر حملہ کرکے اسے ہیک کر لیا تھا جس کی بنا پر ٹی وی اسکرین پر فلسطینی پرچم لہرانے کی تصویر نظر آنے لگی تھی۔

ٹیگس