Nov ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے ترجمان: غزہ میں پائیدار جنگ بندی کی ضرورت پر زور

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب کبھی غزہ میں بچوں کو بمباری کا نشانہ بنائے جانے جیسے واقعے کی کبھی تکرار نہیں ہونی چاہیے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان چار روزہ جنگ بندی سے اس بات کا موقع میسر ہوا ہے کہ غزہ انسان دوستانہ امداد بھیجی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن کی ضرورت ہے ورنہ اس علاقے میں عورتوں اور بچوں کے قتل عام اور ویرانی و تباہی کا ہی مشاہدہ کیا جاتا رہے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے شدت اختیار کرجانے کے بعد یومیہ اوسطا چار سے زائد بچے شہید و زخمی ہوئے ہیں اور یہ وہ اعداد و شمار ہیں کہ جن کی خود اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ میں خود غزہ، مغربی کنارے کے علاقوں اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کا بے تحاشا قتل عام ہوا ہے جن میں بیشتر بچے شامل ہیں۔ جیمز ایلڈر نے اس طرح کی غیر منطقی صورتحال کو کنٹرول اور دونوں فریقوں سے تنازعہ کا حل تلاش کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یونیسیف نے غزہ میں بچوں کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا علاقہ ہزاروں بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے اور حیرت کی بات ہے کہ غزہ میں بچوں کی اموات کا سلسلہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

ٹیگس