Nov ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • عالمی ریڈ کراس سوسائٹی: غزہ میں عوام تک تیز رفتار امداد رسانی کی ضرورت پر زور

عالمی ریڈ کراس سوسائٹی نے غزہ میں عوام تک تیزرفتار امداد رسانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: عالمی ریڈکراس سوسائیٹی کے ترجمان نے بدھ کی صبح کہا ہے کہ ہم شمالی غزہ میں عوام تک امداد نہیں پہنچا سکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام تک ضروری امداد رسانی کے لئے جنگ بندی جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد رسانی کے آپریشن میں تیز رفتاری کی بھی ضرورت ہے۔ دوسری طرف خوراک کی عالمی تنظیم ڈبلو ایف ڈی کی ایکزیکٹیو ڈائریکٹر سنڈی میک کین نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی ختم ہونے اور جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں غزہ میں بھوک مری شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ المناک ہے اور ہمیں ہر حال میں غزہ کے عوام تک خوراک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم خود وہاں جاکے یہ اطمینان حاصل کرسکیں کہ ضرورت مندوں تک خوراک پہنچ رہی ہے۔

ٹیگس