Dec ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو سخت استقامت کا سامنا، میڈیا کا اعتراف

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ مشکل اور سست روی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: غزہ کی جنگ کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد اسرائیلی میڈیا نے اس جنگ کی دشواری اور سست روی کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس جنگ کے اعلان کردہ اہداف ابھی تک حاصل نہیں ہوئے اور مزید وقت درکار ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق"جنگ سخت اور دھیرے دھیرے جاری ہے، اسرائیلی فوج کو اپنا مشن مکمل کرنے میں کافی وقت لگے گا"۔  یہ اس رپورٹ کی سرخی ہے جو صفحہ اول پر شائع ہوئی تھی۔ یہ رپورٹ غزہ جنگ کے 65ویں روز یدیعوت آحارنوت میں شائع ہوئی تھی۔

اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 7 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اندازوں کی بنیاد پر غزہ کے خلاف موجودہ جنگ کم از کم مزید دو ماہ تک انتہائی شدت کے ساتھ جاری رہے گا ۔

صیہونی حکومت کے سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دو ماہ کے اختتام پر کوئی جنگ بندی نہیں ہو گی تاہم غزہ پٹی میں موجود فورسز کی مدد سے مقامی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اسرائیلی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اندازہ لگایا ہے کہ مستقبل قریب میں قیدیوں کے تبادلے کے لیے نئے معاہدوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

ٹیگس