Dec ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • یوکرین میں لائے گئے کرائے کے امریکی فوجی، غزہ میں صیہونی فوج کے ساتھ

انٹرنیٹ پر شائع ہونے والی تصاویراس بات کا ثبوت ہیں کہ یوکرین میں لائے گئے کرائے کے امریکی فوجی غزہ پر حملے میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ کھڑے ہیں-

سحرنیوز/ دنیا: ان تصاویر سے غزہ کے عوام کے خلاف کرائے کے امریکی فوجیوں کی موجودگی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان امریکیوں کو یوکرین کے جنگی محاذ سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں لایا گیا تھا۔ فارورڈ آبزرویشن گروپ نامی امریکی ملٹری کمپنی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کمپنی سے الحاق شدہ فوجیوں کی بہت سی تصاویر اور ویڈیوز شائع کی ہیں اور بتایا ہے کہ وہ اسرائیل کے لیے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کررہے ہیں۔joy

نیویارک ٹائمز نے ایک مضمون میں غزہ پر صیہونی حملوں کے تسلسل کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں عام شہریوں کی صورت حال سے مطمئن نہ ہونے کے باوجود صیہونی حکومت کے بارے میں اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔اس اخبار کے مطابق اگرچہ بائیڈن غزہ کے حوالے سے اندرونی اور بیرونی دباؤ کا شکار ہیں لیکن وائٹ ہاؤس کے حکام نے اب تک اسرائیل کی فوجی امداد میں کمی نہیں کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کو غزہ پر حملے ختم کرنے کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں دی ہے۔

ٹیگس