اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک سو ترپن اراکین کے موافق ووٹوں سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے-
سحرنیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس ہنگامی اجلاس میں، جو غزہ کی صورتحال کے سلسلے میں منعقد ہوا، اقوام متحدہ کے ایک سو ترانوے میں سے ایک سو ترپن ممبر ملکوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے قیام اور قیدیوں کی غیر مشروط فوری رہائی کے حق میں ووٹ دیا- اقوام متحدہ کے دس اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیئے جبکہ تیئیس اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہيں لیا اور اس طرح سے اقوام متحدہ کے اکثر رکن ممالک، امریکہ اور اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے سامنے ٹھوس اکثریت کے ساتھ ڈٹ گئے-
اسلامی جمہوریہ ایران نے بھی اسلامی اور عرب ملکوں کے فیصلے سے ہم آواز ہوکر غزہ میں فوری جنگ بندی کے قیام کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا- اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب امیر سعید ایروانی نے، جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اس عالمی ادارے کے ایک سو ترانوے رکن ملکوں کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے حق میں قرارداد منظور کرنے پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح اسرائیل کو عالمی برادری کی طرف سے ٹھوس اور فیصلہ کن ردعمل کا سامنا کرنا چاہیے اور امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی آشکارا مخالفت کا مطلب یہ ہے کہ غزہ میں مزید جنگ، تشدد میں اضافہ ہو اور بالآخر بچوں اور عورتوں کا قتل عام جاری رہے