Dec ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • روس نے یوکرین کے 9 ڈرون طیارے تباہ کر دئیے

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایئرڈیفنس سسٹم نے کالوگا اور ماسکو صوبوں کے حدود میں یوکرین کے نو ڈرون طیارے مار گرائے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے بتایا تھا کہ اس ملک کی فضائیہ نے شہر نارو فومینسک کے علاقےمیں کہ یوکرین کے ڈرون طیارے کو کہ جس کا نشانہ ماسکو تھا تباہ کردیا ہے۔ ماسکو کے میئر کے مطابق اس حملے میں کسی طرح کا کوئی نقصان نہيں ہوا ہے۔

صوبہ کالوگا کے گورنر ولادیسلاو شبشا نے بھی کہا ہے کہ روسی ایئرڈیفنس سسٹم نے سوخینیچی کے علاقے میں ایک ڈرون کو مارگرایا ہے اس حملے میں بھی کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ شبشا نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ گذشتہ رات روسی دفاعی سسٹم ایک ڈرون طیارہ مار گرانے میں کامیاب رہا اور جائے وقوعہ سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس حملے میں بھی کسی طرح کا کوئی نقصان نہيں ہوا ہے۔

ٹیگس