Dec ۲۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • غزہ کی جنگ طولانی ہوگی، صیہونی وزیرجنگ کا اعتراف

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے جمعے کی رات اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں فوجی کاروائی طویل مدت تک جاری رہے گی۔

سحرنیوز/عالم اسلام: یوآوف گالانت نے یہ بیان اعلی صیہونی حکام کے ساتھ ہونے والی ایک نشست کے بعد دیا۔ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا کہ انھوں نے اسرائیلی فوج کے سربراہ، اندرونی سلامتی کی انتظامیہ کے سربراہ، موساد کے اراکین اور صیہونی سیکورٹی اراکین کی آزادی سے متعلق محکمے کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے سلسلے میں تحمل سے کام لینا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پیش نظر مقاصد کے حصول کے لئے فوجی کاروائي شروع کی گئی ہے جن میں تحریک حماس کو تباہ کرنا اور اس کی ہر طرح کی بڑھتی توانائی کو ناکارہ بنانا شامل ہے۔
غزہ کی جنگ کے بارے میں صیہونی حکومت کے وزیرجنگ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب صیہونی فوج، غزہ کی زمینی جنگ میں بری طرح سے شکست سے دوچار ہو رہی ہے اور غزہ کے مختلف علاقے خاص طور پر الشجاعیہ کا علاقہ صیہونی فوج کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا ہے اور یہ صیہیونی فوجی اس علاقے میں پوری طرح فلسطینی مجاہدین کے محاصرے میں ہیں۔

ٹیگس