القسام بریگیڈ کی تازہ کارروائی میں چالیس صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے-
غزہ کے شمال میں واقع جبالیا میں فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کی تازہ کارروائی میں چالیس صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے-
سحرنیوز/ عالم اسلام: غزہ کے شمال میں واقع جبالیا میں فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اس عمارت کو جوابی کارروائی کے طور پر نشانہ بنایا جہاں یہ صیہونی فوجی جمع تھے۔ القسام بریگیڈ نے اسی طرح غزہ کے التفاح اور الدرج علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی صیہونی فوجی گاڑیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جس میں صیہونی حکومت کی، نو فوجی اور بکتر بند گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور صیہونی فوجیوں کو خاصا جانی و مالی نقصان پہنچا۔
اس سے قبل القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے خان یونس کے خزاعہ علاقے میں غاصب صیہونیوں کے درمیان ایک دھماکہ کر کے انھیں خاصا نقصان پہنچایا۔ القسام بریگیڈ نے اسی طرح تاکید کی ہے کہ خان یونس میں صیہونی فوج کا ایک بلڈوزر بھی تباہ کر دیا گیا۔