Dec ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں متعدی بیماریوں کی بابت بہت زیادہ فکر مند ہوں، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ

عالمی ادارۂ صحت، ڈبلیو ایچ او، کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا ہے کہ میں غزہ میں متعدی بیماریوں کی بابت بہت فکر مند ہوں، لاکھوں افراد بیمار ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: عالمی ادارۂ صحت، ڈبلیو ایچ او، کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا کہ غزہ میں لوگوں کو بڑے پیمانے پر بےگھر کیا جا رہا ہے، کچھ خاندان متعدد بار نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں اور میں اور میرے رفقائے کار متعدی بیماریوں کے بڑھتے واقعات کے تئیں بہت زیادہ فکر مند ہیں۔

ٹیڈروس نے کہا کہ "غزہ کے جنوب میں لوگ بڑے پیمانے پر بے گھر ہو رہے ہیں، کچھ خاندانوں کو متعدد بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے، بہت سے لوگ طبی سہولیات کی بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر پناہ لینے کے لئے مجبور ہوئے ہیں اور میں اور میرے ڈبلیو ایچ او کے ساتھی متعدی بیماریوں کے بڑھتے خطرے کی بابت تشویش میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں میں رہنے والے لوگ اکتوبر کے وسط سے دسمبر کے وسط تک بیمار ہوتے رہے اور تقریباً 180,000 افراد سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ "ہم ہیپاٹائٹس جیسی متعدی بیماریوں کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور محفوظ پانی، خوراک، صفائی اور حفظان صحت کی خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

ٹیگس