غرب اردن کے بچوں کے بارے میں یونیسیف کی رپورٹ، ۲۰۲۳ء غرب اردن میں بچوں کے لئے سب سے تباہ کن اور مہلک سال
Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
یونیسیف نے دوہزارتیئس کو غرب اردن میں بچوں کے لئے سب سے تباہ کن اور مہلک سال قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: بچوں سے متعلق اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف نے دو ہزار تیئس میں غرب اردن میں جنگی تشدد کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ گذشتہ بارہ ہفتوں میں اس علاقے میں متعدد بچے شہید ہوئے ہيں۔
یونیسیف نے مزید کہا کہ جو بچے غرب اردن اور مشرقی بیت المقدس میں رہتے ہيں وہ برسوں سے ناقابل برداشت تشدد کا سامنا کر رہے ہيں اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ یہ تشدد سات اکتوبر سے غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا ہے۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر دو ہزار تیئس میں غرب اردن میں ایک سو چوبیس بچے شہید ہوئے ہيں۔