صیہونی فوج کے سربراہ کا کابینہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار
غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ نتن یاہو کی کابینہ کے اجلاس میں صیہونی آرمی چیف نے شرکت کرنے سے گریز کیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ غزہ کے دلدل سے نکلنا ناممکن ہوگا۔
سحرنیوز/دنیا: غاصب صیہونی حکومت کے اس ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ حال ہی میں صیہونی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں صیہونی آرمی چيف پر تنقید اور ان کی توہین کی گئی ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے اعلان کیا ہے کہ نیتن یاہو نے آرمی چیف سے کابینہ کے اجلاس میں شرکت کرنے کو کہا ہے اور آرمی چیف ہرتزی ہلیوی نے کہا ہے کہ مناسب وقت پر وہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔دوسری جانب صیہونی ذرائع نے صیہونی حکام میں اندرونی اختلافات بڑھنے کی خبر دی ہے۔ فلسطین کی تحریک استقامت کے طوفان الاقصی آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں نے صیہونی حکمرانوں کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا اور نتیجے میں غاصب صیہونی حکومت کے پیکر کو کاری ضرب لگی۔