Jan ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • ایک اور امریکی بحری بیڑا علاقے سے نکلنے پر مجبور

اے بی سی نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ طیارہ بردار بحری بیڑا اور اس کے ساتھ آنے والے بحری بیڑے، جو صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد مشرقی بحیرہ روم میں تعینات کئے گئے تھے، آنے والے دنوں میں اس خطے سے نکل جائیں گے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ خبروں کے مطابق اے بی سی نیوز چینل نے ایک رپورٹ میں دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ طیارہ بردار بحری بیڑے اور اس کے ساتھ آنے والے بحری بیڑوں کے مشرقی بحیرۂ روم میں مشن کے اختتام کی خبر دی ہے۔ ان دو امریکی عہدیداروں نے اے بی سی چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہےکہ آئندہ دنوں میں یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ طیارہ بردار بحری بیڑا اور اس کے ہمراہ بحری بیڑے، ابتدائی منصوبے کے مطابق، اپنے اگلے مشن کی تیاری کےلیے ورجینیا کے شہر نورفولک میں اپنی اصلی بندرگاہ پر واپس لوٹ جائیں گے۔
ان دونوں امریکی حکام کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ اور اس کے ساتھ موجود بحری بیڑوں کی واپسی کا مطلب خطے میں صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ کی توسیع کو روکنے کے امریکی منصوبے کا خاتمہ نہیں ہے۔

ٹیگس