میدان جنگ کے ساتھ ہی انٹیلیجنس کے میدان میں بھی اسرائیل کی شکست
تحریک استقامت فلسطین کے سیکورٹی اور انٹیلیجنس کے شعبے نے صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم شاباک کی روشوں کا پتہ لگاکر غزہ میں اس کے ایجنٹوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ نے صیہونی حکومت کے جاسوسوں پر تباہ کن وار کرتے ہوئے غزہ میں شاباک اور اس کے جاسوسوں کے ساتھ رابطے کے طریقوں کا پتہ لگا لیا ہے۔ استقامت سے وابستہ افراد نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جاسوسی ایجنسیوں کے ساتھ جاسوسوں کے رابطے کی تفصیلات برملا اور ایجنٹوں سے اس کے رابطے کے طریقے عیاں ہوگئے ہيں۔ یہ کامیابی ایسی حالت میں حاصل ہوئی ہے کہ یہ معاملہ کافی حد تک خفیہ تھا اور غزہ کے اندر صیہونی حکومت کے فوجی اہداف سے متعلق تھا۔
مبصرین صیہونی حکومت کے سیکورٹی اداروں کے ساتھ اس کے ایجنٹوں کے رابطے کے طریقے فاش ہونے کو غاصبوں کے لئے کافی حد تک سنگین سیکورٹی ضرب قرار دیتے ہیں کیونکہ جاسوسوں کی اطلاعات صیہونی فوج کی اس اہداف کے تعین اور ان پر بمباری میں کافی مدد کرتی ہیں ۔مبصرین کے مطابق صیہونی حکومت کے سیکورٹی اداروں کے ساتھ اس کے جاسوسوں کا رابطہ منقطع ہونے سے ان کے لئے اپنے اہداف کو نشانہ بنانا اور بمباری کرنا اندھیرے میں تیر چلانا جیسا ہوجائے گا۔