غرب اردن میں جنگ کا دائرہ پھیلنے کی بابت اسرائیلی وزیرجنگ کا اظہار تشویش
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے غرب اردن میں بدامنی میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوآو گیلنٹ نے ایک بیان میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایک مضبوط فلسطینی اتھارٹی کا وجود اسرائیل کی سلامتی کے فائدے میں ہے کہا کہ ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ غزہ کی جنگ، پورے مغربی کنارے میں ہماری افواج کے خلاف کارروائیوں میں اضافے کا باعث نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں کشیدگی میں اضافے کو ہر ممکن صورت میں منجملہ فلسطینی مزدوروں کا مسئلہ حل کرنے اور فلسطینی اتھارٹی کے مالی مسائل کو حل کرنے کے ذریعے روکنا ضروری ہے کیونکہ اس سے جنگی اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے ایک بار پھر اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ اسرائیلی فوج حماس کے خاتمے اور اس جنگ میں کامیابی کے حصول تک، غزہ کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی۔