Jan ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ کب تک جاری رہے گی، نیتن یاہو کا انکشاف

صیہونی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ 2025 تک جاری رہے گی۔

سحر نیوز/ دنیا: جہاں غزہ میں انسانی ہلاکتوں میں اضافے کے ساتھ ہی غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اس جنگ کو مزید ایک سال تک جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بعض ذرائع ابلاغ غزہ پٹی سے صیہونی فوج کے انخلا کی خبریں دے رہے ہیں جبکہ اسرائیل کے چینل-12 نے گمنام ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایک بیان میں مقامی کونسل کے سربراہان سے ملاقات کی۔

بئر شبع میں اسرائیلی فوج کے جنوبی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ 2025 تک جاری رہے گی۔

اسرائیلی اخبار "ٹائمز" کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اجلاس کے دوران غزہ میں جنگ کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا جس میں کابینہ کے وزراء بھی موجود تھے۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے اس سے قبل اندازہ لگایا تھا کہ غزہ میں جنگ اس سال یعنی 2024 تک جاری رہے گی اور تل ابیب لبنان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافے کے لیے تیار ہے۔

ٹیگس