نیتن یاہو کا حماس کی شرائط قبول کرنے سے انکار
Jan ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے کہ جو ان دنوں ملکی اور غیرملکی سطح پر غزہ میں جرائم کو روکنے کے لئے شدید دباؤ میں ہيں ، قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی شرطوں کومسترد کردیا ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اتوار کو قیدیوں کے تبادلے کے تعلق سے حماس کی شرطوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کو تمام محاذوں پر جاری رکھیں گے۔
نیتن یاہو کے اس بیان کے بعد حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرہ کیا اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے فوری معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔