Feb ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • غزہ میں مزید 11 صیہونی فوجی ہلاک

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی استقامت نے گیارہ صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع نے آج صبح رپورٹ دی ہے کہ خان یونس میں ایک محاذ پر فلسطینی استقامت نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں صیہونی فوج کے ایک جنرل سمیت گیارہ فوجی ہلاک ہوگئے غیرسرکاری صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان ڈینئل ہاگاری نے آج خان یونس میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں بیان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صیہونی حکومت کے ریڈیو ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ فوج کو خان یونس میں مشکل حالات کا سامنا ہے۔ غزہ کی زمینی جنگ میں اب تک بڑی تعداد میں صیہونی فوجی مارے گئے ہیں لیکن صیہونی حکومت اس طرح کی خبروں کو شدید سینسر کر رہی ہے۔

ٹیگس