فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی طلبا کی بھوک ہڑتال
Feb ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے طلبا کی بھوک ہڑتال بدستور جاری ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے انیس طلبا نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں دو فروری سے اپنی بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی طلبا کے اس اقدام کا مقصد امریکہ کی ان کمپنیوں پر دباؤ ڈالنا ہے جو مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کےساتھ تعاون کر کے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ امریکی طلبا کی بھوک ہڑتال کا ایک اور مقصد غزہ میں جنگ بندی کے قیام پر زور دینا ہے۔
امریکی حکومت نے اس سے قبل فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اس یونیورسٹی کے اکسٹھ طلبا کو گرفتار کرلیا تھا۔ امریکی طلبا کی جاری یہ بھوک ہڑتال، امریکہ کی تاریخ میں اب تک کی طویل ترین بھوک ہڑتال شمار ہوتی ہے جو فلسطینیوں کی حمایت میں کی گئی ہے۔