تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ (ویڈیو)
Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
تل ابیب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو کے خلاف وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں زمینی جنگ کے جاری رہنے بالخصوص رفح پر حملے کی مخالفت کا اعلان کیا۔ تل ابیب میں یہ مظاہرہ ایسے میں کیا گیا ہے جب صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ حکومت وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کےساتھ سمجھوتے کے لئے انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کی تنظیم موساد اور شاباک کے مجوزہ منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔