Feb ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • روس ایک دن میں کتنے ڈرون بنا رہا ہے؟

روس کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روس روزانہ ہزاروں ڈرون تیار کرتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: منگل کو ایک انٹرویو میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے یوکرین کے میدان جنگ میں اپنے ملک کے ڈرونز کی پیداوار اور استعمال میں نمایاں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز کے مطابق روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے روسی خبر رساں ایجنسی تاس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ آٹھ سے نو مہینوں میں ڈرونز کی تیاری میں بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی فوج کے زیر استعمال ڈرونز کی تعداد میں 17 گنا اضافہ ہوا ہے۔

روس کے وزیر دفاع نے کہا کہ آج ہمارے FPV ڈرونز کا استعمال روزانہ سیکڑوں طیاروں تک پہنچ جاتا ہے اور روزانہ کی پیداوار ہزاروں تک پہنچ جاتی ہے۔

ٹیگس