Feb ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں اسرائیلی جرائم نسل کشی ہے، برازیل کے صدر کا بیان

برازیل کے صدر نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کو نسل کشی قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: برازیل کے صدر لوئیز ایناسیو لولد داسیلوا نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم بچوں اور عورتوں کی نسل کشی ہے کہا کہ غزہ پٹی میں فلسطینی خواتین اور بچے غذا حتی ایک گلاس دودھ سے بھی محروم ہیں اور اس علاقے میں غاصب حکومت کے اقدامات انسانی المیے پر منتج ہوئے ہیں۔ برازیل کے صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ميں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری ميں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ بات ہرگز قابل قبول نہيں ہے کہ سلامتی کونسل میں صرف ایک ملک کا ووٹ جنگ بندی قرارداد کو منظور ہونے سے روک دے۔
برازیل کے صدر داسیلوا نے ابھی حال ہی میں اتھوپیا کے دارالحکومت آدیس آبابا میں افریقی یونین کے سینتیسویں اجلاس میں غزہ پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی تھی اور غزہ جنگ کا یہودیوں کو ختم کرنے کے لئے ہٹلر کے اقدامات سے موازنہ کیا تھا۔

ٹیگس