صیہونیوں کی حیوانیت، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
غاصب اسرائیلی فوج نے آج ایک فلسطینی نوجوان کی لاش کو ٹینک سے کچل دیا۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے جرائم روز بروز خونیں اور شرمناک ہوتے جا رہے ہیں اور تازہ ترین جرم میں اس نے ایک فلسطینی نوجوان کی لاش پر ٹینک چڑھا دیا۔
غزہ الان ٹیلی گرام چینل کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کے مشرق میں الزیتون" محلے میں صلاح الدین گلی میں واقع "الستار" فیکٹری کے قریب سے ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دیں لیکن آخر میں صیہونی فوجیوں نے مذکورہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا اور صیہونی فوجی ٹینک پر سوار ہوکر اس کی لاش کے اوپر سے گزر گئی۔
تصاویر کے مطابق مذکورہ نوجوان کی ہتھکڑی ہی خالی محفوظ رہ گئی۔
گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ٹینکوں نے غزہ کی الرشید اسٹریٹ پر امداد حاصل کرنے کے لیے جمع ہونے والے لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 109 افراد شہید اور 760 افراد زخمی ہوئے، یہ ایسا جرم ہے جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آئے ہیں۔
اسرائیلی ذرائع کے مطابق غزہ سے واپس آنے والے فوجیوں میں ذہنی عارضے بڑھ رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اپنے فوجیوں کے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے گزشتہ روز ایک نیا نفسیاتی مرکز کھولا ہے۔