Mar ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • کیا بائیڈن کا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے؟

نیوز ویب سائٹ اکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ جو بائیڈن کے ساتھ خصوصی انسپکٹر رابرٹ ہوئر کی گفتگو کا متن، امریکی صدر کی یادداشت کی خرابی کے مختلف کیسز پر مشتمل ہے تاہم وائٹ ہاؤس اور خود انہوں نے اس کی تردید کی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق تاریخوں اور ملک کے ناموں کو ملانا اور اہم واقعات کی ٹائم لائن کو بھول جانا، ان کے بیٹے بو کی موت کا سال اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، یہ چیزیں ہیں جسے وہ خصوصی مشیر رابرٹ ہوئر کے ساتھ اپنے پانچ گھنٹے کے انٹرویو میں بھول گئے اور یہ چیزیں جو بائیڈن کی یادداشت کے خاتمے کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

یہ وہ بات ہے جو رابرٹ ہوئر کی بات کی تائید اور حمایت کرتی ہے کہ بائیڈن کو اس کے اور وائٹ ہاؤس کے انکار کے باوجود یادداشت کے سنگین مسائل ہیں۔

اکسیوس نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اکتوبر میں ہونے والے انٹرویو کے دوران، بائیڈن نے بار بار کچھ اہم تاریخوں کو یاد کرنے میں مدد کی درخواست کی اور ان کے وکلا نے بار بار مدد کے لیے اقدام کیا۔

رابرٹ ہوئر نے جنہیں بائیڈن کے خفیہ دستاویزات کے غلط استعمال کی تحقیقات کا کام سونپا گیا تھا، اس انٹرویو کے بعد اپنی رپورٹ میں بائیڈن کو "ایک ضعیف الحافظے والا بوڑھا آدمی" قرار دیا ہے۔

خصوصی انسپکٹر کی رپورٹ کے شائع ہونے کے بعد بائیڈن نے ہوئر کے ان دعوؤں کی تردید کی کہ انہیں اپنے بیٹے بو بائیڈن کی موت کا سال یاد نہیں ہے۔

ٹیگس