Mar ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۳ Asia/Tehran
  • فرانس نے سیکورٹی بڑھائی، دہشت گردانہ حملے کا خطرہ

فرانس نے دہشت گردی کے خطرے کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے بعد اور پیرس اولمپکس کے موقع پر، فرانسیسی حکومت نے اپنے دہشت گردی کے الرٹ کی سطح کو بلند ترین سطح تک بڑھا دیا۔

فارس نیوز کے مطابق فرانس کی حکومت نے اتوار کو ملک میں دہشت گردی کے الرٹ کی سطح کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر گابریل اتل کا کہنا ہے کہ صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی حکام کی ملاقات کے بعد الیزہ پیلس نے ماسکو میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر دہشت گردانہ حملوں سے متعلق وارننگ کی سطح بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانس کے وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ فیصلہ پیرس اولمپکس سے چند ماہ قبل داعش کی جانب سے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے اور فرانس پر چھائے ہوئے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

جمعہ کی شام ماسکو کے مضافات میں ایک کنسرٹ ہال پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں کم از کم 133 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

دہشت گرد گروہ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ٹیگس