Apr ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • یونیسف: غزہ کے بچوں کو بھوک مری کا سامنا ہے

یونیسف کے ترجمان نے جنگ غزہ سے فلسطینی بچوں پر مرتب ہونے والے خطرناک اثرات پر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کو بھوک مری جیسے مختلف مسائل و مشکلات کا سامنا ہے پھر بھی دنیا صرف تماشائی بنی ہوئی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے ایکس نیٹ ورک کے ذریعے اپنے پیغام میں جنگ غزہ سے فلسطینی بچوں پر مرتب ہونے والے اثرات پر سخت خبردار کرتے ہوئے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں کو بھوک مری جیسے مختلف مسائل و مشکلات کا سامنا ہے اور دنیا صرف تماشائی بنی ہوئی ہے۔
جیمز ایلڈر نے کہا کہ غزہ کے تقریبا سولہ فیصد بچے صحیح غذا تک سے محروم ہیں اور اقوام متحدہ کی، پاس کردہ قرارداد اور غزہ میں جنگ بندی نیز انسان دوستانہ امداد تک فلسطینیوں کی دسترسی کے بارے میں عالمی برادری کے مطالبے کے باوجود بچوں کی قاتل غاصب صیہونی حکومت، بمباری کر کے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ غزہ کے عام شہریوں کے خلاف ہر قسم کے غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔

ٹیگس