صیہونی حکومت ایران کے انتقام کے خوف سے وحشت زدہ، کئی سفارتخانے خالی کرا لئے گئے
Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے ذرائع نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے سات سفارتخانے حملے کے خوف سے خالی کرالئے گئے ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بحرین، مصر، اردن، مراکش اور ترکیہ میں اپنے سفارتخانے خالی کرا لئے ہيں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ پیرکے روز مقبوضہ جولان کے علاقے سے شام کے دارالحکومت دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے سے متصل قونصلر سیکشن کی عمارت پر حملہ کر دیا تھا، جس کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ جارح صیہونی حکومت کے میزائل حملے میں جنرل محمد رضا زاہدی، محمد ہادی حاج رحیمی اور ان کے پانچ ساتھی شہید ہوگئے۔