سنیچر کو چار اسرائیلی فوجی افسر مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں
Apr ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
صہیونی حکومت کے میڈيا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز چار اسرائیلی افسر غزہ میں مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے ہیں.
سحرنیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کی حدشوت بزمان نامی ویب سائٹ میں اس بارے میں کہا گيا ہے کہ یہ چاروں افسر جنوبی غزہ کے خان یونس میں زمینی لڑائی کے دوران مارے گئے ہيں. اس سے پہلے حماس کی فوجی شاخ عزالدین القسام بریگيڈ نے شہر خان یونس میں چودہ صیہونیوں کو ہلاک کرنے کی خبر دی تھی۔
القسام کے مجاہدین نے ان صیہونی فوجیوں کو جو مشرقی خان یونس کے علاقے الزنہ سے فرار کرکے ایک گھر میں چھپ گئے تھے، اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
اس بیان میں کہا گيا ہے کہ الزنہ علاقے میں القسام بریگيڈ کے حملوں میں صیہونی حکومت کے تین مرکاوا ٹینک بھی تباہ ہوگئے۔