Apr ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے

تل ابیب میں صیہونی وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے نتن یاہو کے خلاف کل رات کیا جانے والا احتجاجی مظاہرہ تشدد کی شکل اختیار کر گیا اور صیہونی پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا۔

سحرنیوز/دنیا: تل ابیب میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف صیہونی مظاہرین کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جو نتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں تاہم کل رات کے مظاہرے میں صیہونی پولیس اہلکاروں نے وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔
صیہونی ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی مظاہرین نے وزارت جنگ کے سامنے اجتماع کر کے نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ صیہونی مظاہرین، مسلسل تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار تل ابیب میں احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی ہو گیا۔ صیہونی ریڈیو ٹی وی نے بھی اعلان کیا ہے کہ مظاہرین پر گاڑی چڑھانے کے نتیجے میں تین مظاہرین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس