Apr ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران سے امریکی صدر جو بائیڈن کی اپیل

امریکی صدر جو بائيڈن نے ایک بار پھر آشکارہ مداخلت اور اسرائیل کی کھلی حمایت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران سے کہا ہے کہ وہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے قونصلر سیکشن پر اسرائیلی حملے کا جواب نہ دے۔

سحرنیوز/دنیا: شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کےسفارتخانے کے قونصلر سیکشن پر اسرائیل کے حملے کے بارے میں ایران کے ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے مداخلت پسندانہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے پرعزم ہے اور اپنا دفاع کرنے کے لئے اس کی مدد کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں جب بائیڈن سے ایران کو دیئے گئے پیغام کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جارح صیہونی حکومت کی جارحیت کا ذرا بھی حوالہ دیئے بغیر کہا کہ ایران ایسا نہ کرے۔
امریکی صدر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ میں نہيں چاہتا کہ خفیہ اطلاعات کو برملا کروں لیکن مجھے توقع ہے کہ اسرائیل پر ایران کا حملہ عنقریب ہی انجام پائے گا۔
اسرائیل کے لئے واشنگٹن کی غیرمتزلزل حمایت کے تسلسل میں کہ جس نے خطے میں غزہ کی موجودہ جنگ کا دائرہ وسیع کر دیا ہے، امریکی صدر نے اس حملے کی ناکامی کا دعویٰ کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ جو ایران کے دفاعی طاقت سے خوفزدہ ہے۔

ٹیگس