Apr ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • غزہ ميں انسانی المیہ کی روک تھام پر زور، اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسیلی نبنزیا نے سلامتی کونسل سے صیہونی حکومت پر پابندی عائد کرنے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: واسیلی نبنزیا نے مغربی ایشیا اور فلسطین کے بارے میں منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس ميں کہا کہ غزہ میں ایسا المیہ رونما ہوا جس کی کوئی مثال نہيں ملتی لیکن اس کے باوجود اسرائیل اس علاقے میں انسانی امدادی کاروانوں کو داخل نہیں ہونے دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ آنروا کے کمزور کردار کے منفی نتائج سے پورا علاقہ متاثر ہوگا۔
روسی نمائندے نے صیہونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قرارداد کی پابندی نہ کئے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد ستائيس اٹھائیس پر جس میں صیہونی حکومت سے ماہ رمضان میں غزہ پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، عمل درآمد نہيں ہوا اور اسی بنا پر سلامتی کونسل کو صیہونی حکومت پر فورا پابندیاں عائد کرنے کا جائزہ لینا چاہئے۔

ٹیگس