Apr ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریر کے موقع پر امریکی عوام کا شدید احتجاج

غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مخالفت اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی شہری، امریکی صدر بائیڈن کی تقریر کے موقع پر بھی سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

سحر نیوز/ دنیا: نیوز ویک ہفتہ نامے نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مخالفت اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں امریکی شہری، واشنگٹن میں امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریر کے موقع پر بھی سڑکوں پر نکل آئے، شدید احتجاج کیا اور ایک ہوٹل میں فلسطین کا پرچم بھی لہرایا۔

فلسطین کے حامیوں کا یہ اجتماع ایسی حالت میں منعقد ہوا کہ امریکہ کی تمام یونیورسٹیوں میں غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی مخالفت میں اجتماعات کئے گئے جہاں امریکی پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

امریکی احتجاجی مظاہرین نے جنگ غزہ میں صیہونی جارحیت کے خلاف رپورٹیں تیار کرنے والے نامہ نگاروں کی قدردانی کرتے ہوئے فلسطینی شہدا کی یاد میں پروگرام بھی منعقد کیا۔

ان مظاہرین نے غزہ میں فلسطینی عام شہریوں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ اور غیر انسانی جرائم کی شدید مذمت کی ۔ ڈیلی میل کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے دس منٹ کی اپنی تقریر میں غزہ کے خلاف صیہونی وحشیانہ جرائم کی طرف کوئی اشارہ تک نہیں کیا۔

ٹیگس