May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج کی ایک بریگیڈ ہوئی باغی

کچھ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کے درجنوں چھاتہ برداروں نے رفح پر حملے میں شرکت سے انکار کر دیا ہے ۔

سحر نیوز/ دنیا: تمام داخلی اور خارجی انتباہات کے باوجود رفح پر زمینی حملے پر صیہونی حکومت کی کابینہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چھاتہ بردار بریگیڈ میں شامل درجنوں اسرائیلی فوجیوں کا کہنا ہے کہ وہ جنگ سے تھک چکے ہیں اور انہوں نے اپنے کمانڈروں کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ  جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

فارس نیوز کے مطابق صیہونی حکومت کے چھاتہ بردار بریگیڈ سے وابستہ چھاتہ بردار کمپنی کے 30 اسرائیلی ریزروسٹوں نے جنوبی غزہ پٹی میں رفح پر حملے میں شرکت کی تیاری کے حکم سے انکار کر دیا۔

انہوں نے اپنے کمانڈروں کو مطلع کیا کہ وہ اس مشن پر نہیں جائیں گے کیونکہ وہ " مزید جنگ کے قابل نہیں" ہیں۔

فوجیوں کا کہنا تھا کہ اب ان میں جنگ کی توانائی نہیں ہے۔  اس بات کی جانب اسرائیلی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ان فورسز کے کمانڈروں نے وضاحت کی کہ وہ ریزرو اہلکاروں کو رفح حملے میں حصہ لینے کے لیے مجبور نہیں کریں گے اور اس سے آپریشنل پہلو متاثر نہیں ہوگا۔

صیہونی فوج کے کمانڈروں کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال غزہ پٹی میں جاری کئی مہینوں کے تنازع میں ریزرو فورس میں زیادہ کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب چھاتہ بردار یونٹ غزہ میں جنگ کی سرخیوں میں رہا ہو، اس سے قبل صیہونی آرمی ریڈیو کے مطابق فوج کی کمان نے غزہ پٹی سے اپنی چھاتہ بردار بریگیڈ کو واپس بلا لیا تھا۔

ٹیگس