May ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • اسرائیل نے فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں اپنی شکست کا اعتراف کرلیا

جعلی صیہونی حکومت کے آرمی چیف نے طوفان الاقصی آپریشن میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں اپنی شکست کا اعتراف کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار یروشلم پوسٹ نے صیہونی حکومت کے آرمی چیف ہرزی ھالیوی کے اُس خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہ جس میں صیہونیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں شکست کا اعتراف کیا گیا ہے، لکھا ہے کہ صیہونی عوام ھالیوی کو ایک ایسے شخص کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے جس نے تاریخ کی سب سے بڑی فوجی شکست سے اسرائیل کو دچار کیا اور وہ شکست کو فتح میں بدلنے میں ناکام رہا۔

صیہونی حکومت کی فوج کے کمانڈروں کے استعفوں اور معافی نامے کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے کہ جب اس حکومت کی جنگی کابینہ آج اتوار کو جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد کر رہی ہے۔

صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ آہارون حلیوا کے مستعفی ہونے کے بعد توقع ہے کہ فوج کے سربراہ ہرزی ہالیوی اور اس حکومت کے ادارہ داخلی سلامتی ادارے کے سربراہ رونین بار بھی اپنے عہدوں سے استعفی دے دیں گے۔

حلیوا کے مستعفی ہونے کے بعد صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کی متعدد رپورٹس اور تجزیے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ فوج کے اعلی عہدے داروں کی ایک بڑی تعداد اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائے گی۔

ٹیگس