May ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۷:۴۱ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں وزارت جنگ کے سامنے خاموش مظاہرہ

صہیونی میڈیا نے پیر کی صبح خبر دی ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ ​​بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلی مظاہرین نے اس حکومت کی وزارت جنگ کے سامنے خاموش مظاہرہ کیا ہے-

سحرنیوز/ دنیا: صیہونی آباد کاروں نے تل ابیب میں وزارت جنگ کے سامنے خاموش مظاہرہ کیا - اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین ، حماس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ فوری انجام پانے اور قیدیوں کو واپس لائے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے-

گذشتہ دنوں میں بھی مظاہرین نے مقبوضہ فلسطین میں مظاہرے کرکے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور صیہونی حکومت کی کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے-

ٹیگس