May ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  •  مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم آنروا کے ہیڈکوارٹر پر غاصب صیہونیوں کا حملہ

غاصب صیہونیوں کے ایک ٹولے نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم انروا کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا کے سربراہ فلپ لازارینی کے مطابق صیہونی آبادکاروں کے ایک ٹولے نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اس تنظیم کے ہیڈ کوارٹر پر چڑھائی کی ہے۔ فلپ لازارینی نے بتایا کہ صیہونی حکومت کے مظاہرین کے ایک گروپ نے اُس وقت حملہ کیا جب اس حکومت کے ایک میونسپل اہلکار نے صیہونی آبادکاروں کو انروا کے خلاف احتجاج کرنے کی کال دی۔ انروا کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ یہ احتجاج جس کا اہتمام قدس بلدیہ کے ایک منتخب رکن نے کیا تھا، ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے، توڑ پھوڑ کرنےاور اقوام متحدہ کی املاک کو نقصان پہنچانے سے کم نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ آج مشرقی بیت المقدس میں انروا کے ہیڈکوارٹر میں اسرائیلی پولیس کی نگرانی میں پیش آیا اور یہ کہنا ضروری ہے کہ اس کا اظہار رائے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لازارینی نے مزید کہا کہ میزبان ممالک اور اس معاملے میں اسرائیلی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی تنصیبات، آپریشنز اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

 

 

 

ٹیگس