May ۰۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • رفح پر اسرائیل کے بڑے حملے کے بارے میں امریکی حکام کی تشویش

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ نہيں سمجھتا کہ رفح گذرگاہ پر قبضے کے لئے اسرائیلی حکومت کی کارروائیاں ، غزہ جنگ کے سلسلے میں بائيڈن حکومت کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے-

سحرنیوز/ دنیا : ایک امریکی اخبار نے دو امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ بائيڈن حکومت نے جنوبی شہر غزہ میں جہاں دس لاکھ فلسطینی پناہ لئے ہوئے ہیں ، اسرائیل کے بڑے حملے کے بارے میں اپنی گہری تشویش ظاہر کردی ہے ۔

ایکسوس نے ان دونوں امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ بائيڈن حکومت اسرائیل کے لئے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کا جائزہ لے رہی ہے- ان دونوں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائيلیوں نے کھل کر اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہيں تاکہ حماس کے رہنما پر صیہونی قیدیوں کے حوالے سے مذاکرات میں دباؤ ڈالے ۔

ان دونوں امریکی حکام نے کہا ہے کہ بائيڈن ، صیہونی حکومت کی حالیہ کارروائی کو دوطرفہ تعلقات میں ناکامی نہيں سمجھتے لیکن انھوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ان کارروائیوں کا دائرہ بڑھا توکنٹرول سے باہرہوجائے گا اور اگر اسرائیلی فوجی شہر رفح میں داخل ہوئے تو یہ ناکامی ظاہر ہوجائے گی ۔

ٹیگس