May ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام کے مظاہروں کا سلسلہ اور غزہ کے خلاف نسل کش اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو روکے جانے کا مطالبہ بدستور جاری ہے

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق جرمن شہریوں نے شہر برلن میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہروں میں شرکت کرکے جرمنی کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں ہتھیاروں کی ترسیل بند کرے-

ہالینڈ کے شہر روٹرڈم اور سوئیڈن کے اسٹاک ہوم میں بھی مظاہرین نے غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی اور غزہ میں نسل کشی بند کئے جانے کا مطالبہ کیا-

اسلووینیا، اٹلی، جاپان، ترکیہ اور مراکش کے عوام نے بھی اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت میں نعرے لگائے اور غزہ میں نسل کشی اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطین کے حامی طلباء کا احتجاج اور نسل کش صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں، حال ہی میں کولمبیا یونیورسٹی سے نیویارک سمیت مختلف امریکی شہروں میں شروع ہونے والا احتجاج دنیا کے مختلف ممالک کی دیگر یونیورسٹیوں اور شہروں تک پھیل چکا ہے اور اب بھی جاری ہے۔

غزہ پر نسل کش صیہونی حکومت کے حملے میں سات اکتوبر دوہزارتئیس سے اب تک پینتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور اٹہتر ہزار آٹھ سو افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں نسل کش صیہونی حکومت کی کابینہ کے خلاف زبردست مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صیہونی مظاہرین مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر سڑکوں پر مظاہرے کر کے نیتن یاہو کی کابینہ کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس