عالمی عدالت کے فیصلے سے فرانس خوش، نتن یاہو کی تشویش بڑھی
May ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۷ Asia/Tehran
فرانس نے صیہونی حکومت کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: فرانسیسی وزیر خارجہ نے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب پر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم اور اس حکومت کے دیگر اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے ہیگ کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
فارس نیوز کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ اسٹیفن سوجرنی نے پیر کو کہا کہ پیرس ہیگ کی عدالت کے پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم کے ارتکاب پر بینیامن نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی حمایت کرتا ہے۔
حالیہ ہفتوں میں غزہ جنگ کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے امکان کے بارے میں کئی رپورٹیں شائع ہوئی ہیں۔