فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے ہارورڈ یونیورسٹی طلبہ کا گریجویشن تقریب سے واک آؤٹ
May ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
فلسطین سے اظہاریکجہتی کےلیے ہارورڈ کے طلبہ نے گریجویشن کی تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔
سحرنیوز/ دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی میں فلسطینیوں سے اظہار کیجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ لگانے پر انتظامیہ نے 13 طلبہ کو گریجویشن کی تقریب میں شرکت سے روکا جس پر ہارورڈ یونیورسٹی کے سینکڑوں گریجویٹ طلبہ نے تقریب سے واک آؤٹ کر دیا۔
Ivy League اسکول کے طلبہ گریجویشن تقریب کے دوران کھڑے ہوئے اور فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے بھی لگائے۔ ادھر جرمنی میں پولیس تشدد، گرفتاریوں کے باوجود طلبہ کا فلسطین کے حق میں احتجاج نہ تھما اور بڑی تعداد میں طالب علموں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔