May ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۲ Asia/Tehran
  • عالمی عدالت انصاف کی حیثیت خطرے میں پڑ گئی: جوزف بورل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو کوئی اہمیت نہ دینے سے اس ادارے کی حیثیت خطرے میں پڑ جائے گی ۔

سحر نیوز/ دنیا: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ غیرقانونی رویے یا غیرقانونی طریقے سے کسی کے لئے استثنی کا قائل ہونے سے قانون پر مبنی نظم اور ہمارے اقدار و ہماری بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچے گا اور اس سے دوسرے مسائل منجملہ یوکرین کے بارے میں ہمارا موقف کمزور ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی ایک فریق بھی عالمی عدالت کے فیصلوں سے راضی نہیں ہے تو وہ اپیل دائر کر کے اعتراض کر سکتا ہے لیکن عدالت کے فیصلے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے ۔ جوزف بورل نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ اب وقت آگيا ہے کہ یورپی یونین، اس المناک صورت حال کے سلسلے میں کہ جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہيں ملتی اپنی ذمہ داری قبول کرے۔ بورل نے کہا کہ ہمیں میدان عمل میں آنا چاہیے ، ہماری سیاسی و اخلاقی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے

قدس کی غاصب و جعلی صیہونی حکومت سات اکتوبر سے مغربی ممالک کی بھرپور حمایت کے بل پر غزہ پٹی اور غرب اردن میں فلسطین کے نہتھے عوام کا قتل عام کر رہی ہے اور اس قتل عام و صیہونی حکومت کے جرائم پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی ناجائز و غاصب صیہونی حکومت کی جنگی مشنری کے ذریعے فلسطینی بچوں اور خواتین کا قتل عام جاری رہنے کا باعث بنی ہوئی ہے ۔

ٹیگس