May ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran

امریکی صدر جو بائیڈن ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی یاد میں منعقد پروگرام کے دوران جھپکی لیتے نظر آئے۔

سحر نیوز/دنیا: ورجینیا کے آرلنگٹن نیشنل قبرستان میں میموریل ڈے کی تقریب میں امریکی صدر کی موجودگی پر جاری ہونے والی ویڈیو انہیں جھپکی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے اور اس میں امریکی صدر دوبارہ سرخیوں میں نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی کیمرہ زوم ان ہوتا ہے، بائیڈن اپنی آنکھیں بند رکھے نظر آتے ہیں اور وہ سوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ ویڈیو پیر کو آرلنگٹن نیشنل قبرستان میں ایک یادگاری کی تقریب میں بائیڈن کی شرکت کی ہے۔

ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر امریکی صدر کا خوب مذاق اڑا تھا جب وہ اپنے روسی ہم منصب کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کر رہے تھے اور ان کو الفاظ نہیں مل رہے تھے۔

بائیڈن کی زبان کا لڑکھڑانا اور عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے دوسری چار سالہ صدارت کے لیے ان کے موزوں ہونے پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

81 سال کی عمر میں وہ امریکہ کی تاریخ کے معمر ترین صدر کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو دوسری مدت کے اختتام پر ان کی عمر 86 برس ہو گی۔

زیادہ تر امریکی رائے دہندگان اس بات پر متفق ہیں کہ بائیڈن اپنی حالت کی وجہ سے ایک موثر صدر نہیں بن سکتے۔

 

ٹیگس